ویب ڈیسک: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ،آج کے پی ٹی میں حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
گڈزٹرانسپورٹرزکے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے مذاکرات ہوں گے،چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی کراچی بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر ہیں،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی، حکومت کی کسی یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے،مطالبات تسلیم ہونے تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔
ملک شہزاد اعوان کامزیدکہناہے کہ مطالبات کی منظوری کے ساتھ نوٹیفکیشن بھی ضروری ہے،نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔