ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس حملہ کیس؛ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

پولیس حملہ کیس؛ فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جس پرعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی اورپولیس کو مقدمے کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے  کی۔

 تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔

پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔