ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آٹھویں تا دسویں جماعت کی تعطیلات ختم کرنے پر غور، مریم اورنگزیب سے پرائیویٹ اسکول نمائندوں کی ملاقات

 آٹھویں تا دسویں جماعت کی تعطیلات ختم کرنے پر غور، مریم اورنگزیب سے پرائیویٹ اسکول نمائندوں کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کی تعطیلات ختم کرنے کے معاملے پر پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندوں اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

 ترجمان ذرائع  کے مطابق  پرائیویٹ سکولوں میں آن لائن ہونیوالے مذاکرات میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی۔

پرائیوٹ سکولز مالکان کا کہنا تھا کہ آٹھویں سے دسویں کے طلباء کو سکول بلانے کی اجازت دی جائے ،چھٹیوں میں اضافے سےنصاب پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔

ترجمان ذرائع  کے مطابق ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں معاملے پر حتمی فیصلہ ہوگا ،سینئر صوبائی وزیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کریں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تجویز کی حتمی منظوری دیں گی۔