ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیل سے بھرا ٹینکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراکر دھماکے سے پھٹ گیا

 تیل سے بھرا ٹینکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراکر دھماکے سے پھٹ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاروق احمد)لوئر دیر کے علاقے  تالاش بانڈگی کے مقام پر تیل سے بھرا ٹینکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا ۔

 تفصیلا ت کے مطابق تیل سے بھڑا ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر بلاسٹ ہوا اور ٹینکر پر آگ لگ گئی ، حادثے میں 2افراد جھلس کر موقع پر جاں بحق  ہو گئے ،  ریسکیو  حکام کا کہنا ہے کہ  آئل سے بھرے ٹینکر کو حادثے کی خبر لوئر دیر کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 دیر لوئر کی 3فائر وہیکلز ایک واٹر باؤزر اور دو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں،میڈیکل ٹیم نے دونوں جاں بحق افراد کی جسد خاکی کو ایمبولینس میں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا،فائر فائٹرز ٹیم نے (AFFF) فوم کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل ایک گھنٹہ اور 30 منٹس بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔

 ترجمان ریسکیو لوئر دیر کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی بھاری مقدار کے باعث سڑک کے قریب 2 دو کانوں اور مدرسہ فاروقیہ میں بھی آگ لگی تھی جس پر ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم نے قابو پالیا،بجلی کے لائن بھی گر گئی تھی۔