ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نزہت بشیر سمیت 13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نزہت بشیر سمیت 13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نزہت بشیر سمیت  13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا. 

 پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈووکیٹ پریکٹس کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے 13 وکلاء کی فہرست جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شعبوں سے وابستہ ممتاز وکلاء کو یہ اہم قانونی درجہ دیا گیا ہے۔جاری کردہ فہرست میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر علی اور ممبر پنجاب بار کونسل سمیرا حسین بھی شامل ہیں، جنہیں سپریم کورٹ میں وکالت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔دیگر ناموں میں چوہدری فیصل نواز، محمد فہیم بشیر، سلمان فیصل، شیراز ذکاء، جاوید زاہد وڑائچ، علی حیدر، ثاقب ہارون، محمد نوید عمر بھٹی، محمد قیصر سلیم اور محمد اسلم شیخ شامل ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق ان وکلاء نے مطلوبہ قانونی معیار اور تجربہ پورا کرنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔ سپریم کورٹ وکیل کا درجہ ملنے پر قانونی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نئے نامزد ایڈووکیٹس سپریم کورٹ کو ساتھی وکلاء، اہل خانہ اور قانونی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر سمیت دیگر وکلاء کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ مختلف وکلا تنظیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ وکلاء اعلیٰ عدلیہ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات مزید بہتر انداز میں انجام دیں گے۔