قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نےپیراآفیسر ز کیلئے تحریری نفسیاتی جائزہ لیا ۔ سینئر سائیکالوجسٹ قدسیہ نشیں کی زیر نگرانی جائزہ ٹیسٹ منعقد کیاگیا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نےپیرا آفیسرز کیلئے نفسیاتی جائزے کا امتحان لیا گیا ۔ جائزہ 11 اور 12 اپریل کو پنجاب یونیورسٹی ایگزامی نیشن سنٹر، وحدت روڈ لاہور میں منعقد کیا گیا۔11 اپریل ہفتہ کوراولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد ڈویژنز کے امیدواروں نے نفسیاتی تحریری جائزے میں شرکت کی جبکہ 12 اپریل اتوار کو ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا گیا۔