ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار

سرکاری سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کے باعث سرکاری سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سکولوں میں 30 ہزار سے زائد جبکہ لاہور میں 285 سے زائد اضافی کلاس رومز تعمیر کیے جانے تھے۔ تاہم ابتدائی قسط جاری ہونے کے بعد مزید فنڈز فراہم نہ کیے جا سکے، جس کی وجہ سے متعدد منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی بندش کی وجہ سے کئی سکولوں میں تعمیراتی کام مکمل طور پر رک گیا ہے۔ متعدد مقامات پر دیواریں، چھتیں اور بنیادی ڈھانچہ مکمل نہ ہو سکا، جس سے منصوبے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ منصوبے میں مزید تاخیر سے طلبہ کو تعلیمی سہولیات کی کمی اور کلاس رومز کی قلت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے۔