ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناکہ بندی کا عندیہ ، مذاکرات ہوں یا نہ ہوں پرواہ نہیں: ٹرمپ

ناکہ بندی کا عندیہ ، مذاکرات ہوں یا نہ ہوں پرواہ نہیں: ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے، تاہم اس پر دباؤ بڑھانے کیلئے ناکہ بندی کی جا رہی ہے، جس کے باعث ایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اس وقت انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے اور انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آتا ہے یا نہیں۔

ایک اور بیان میں امریکی صدر نے مذہبی شخصیت پوپ لیو سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بڑے مداح نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ایران بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئے گا اور امریکا کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ اسی دوران انہوں نے پاکستانی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر حالات مزید بگڑے تو اس کے اثرات براہِ راست عالمی تیل منڈی اور ایندھن کی قیمتوں پر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو موجودہ پیٹرول قیمتیں جلد سستی محسوس ہونے لگیں گی اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی معمولی لگے۔