پنجاب میں گندم خریداری؛ بار دانہ کا ایپلیکیشن پر اجرا آج صبح  شروع ہو گا

Punjab Government, Bardana app, Punjab wheat procurement, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں گندم خریداری مہم 2024-25 کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق کاشتکار آج ہفتہ 13 اپریل سے باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں دے سکیں گے

پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح  8 بج کر 55 منٹ پر  باردانہ ایپ پر درخواستیں موصول کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کی درخواستیں موصول کی جائیں گی۔ پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بزریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ پر موصول درخواستوں کے مطابق باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا جبکہ باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ ترجمان محکمہ خوراک نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سوموار 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں 393 گندم خریداری مراکز قائم کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار بھائیوں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلو کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی جبکہ گندم کی قیمت کے علاوہ ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز ادا کیے جائیں گے۔

چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے۔ پالیسی کے مطابق فلور ملوں، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخ پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا اور کاشتکار گندم خریداری مہم کے حوالے سے کسی بھی شکایت پر ٹال فری نمبر 080013505 پر اطلاع دیں۔