ویب ڈیسک: اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس آیا تو دیکھوں گا۔
ایک بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس آیا تو اپنا دماغ استعمال کیا تھا اور اس ریفرنس کے الفاظ تبدیل کرکے اسے آگے بھیجا۔انہوں نے الیکشن سے متعلق کہا کہ 14 مئی کوالیکشن ہوگا یا نہیں؟ مجھے نہیں معلوم، ملک جمہوری راستے سے نہیں اترے گا۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے بہت سے لوگ باہر ہیں، یا ان لوگوں کو واپس لیں یا دوبارہ الیکشن کرائیں، سیاستدان آپس میں بیٹھ کربات کریں اور رنجشیں ختم کریں۔