جماعت اسلامی کا اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کا اعلان

جماعت اسلامی کا اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن) جماعت اسلامی پی پی 160 کا لاک ڈاؤن سےپریشان اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کا اعلان،بیرون ممالک میں رہنے والےافراد کی مدد کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق امیرصوبائی حلقہ احمد سلمان بلوچ نے اوور سیز پاکستانی کےبیٹے سےملاقات کی،انکا کہنا تھا بیرون ممالک میں پاکستانی خون پسینےکی کمائی سے پاکستان کو ذرمبادلہ لاتے ہیں،کورونا وباء کی وجہ سے محنت کش،چھوٹے کام کرنے والے اوور سیز پاکستانی بے روزگارہیں،ان کے خاندانوں کی مدد کریں گے،جبکہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کمیٹیاں تشکیل دیں ہیں جہاں اوورسیز پاکستانیو ں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں,دیارغیر میں محنت کر کے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ہماری حکومت نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو فعال کیا ہے، یہ کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اہم کردارادا کررہا ہے,ملکی معیشت کے فروغ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے، حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی-

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے اوور سیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب بور ڈ آف ریونیو میں سپیشل کاؤنٹر قائم گیاہے جبکہ رجسٹرار بورڈ آف ریونیو کو فوکل آفیسر مقرر کردیا گیا ہے,گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پلاٹس میں پانچ فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ٹور ازم اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہوٹلز اورریزاٹس میں بکنگ پربیس فیصد رعایت دی گئی ہے،اوورسیزپاکستانیوں کے لئے سرکاری تعلیمی اداروں میں دو بچوں کے لئے فیس میں بیس فیصد رعایت ہوگی، اورورکرز کی فیملیز کے لئےسکالر شپ بھی دیئے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی قرض کی سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔