اداکار فیروز خان نے بھی حمزہ علی عباسی کا راستہ اپنا لیا

اداکار فیروز خان نے بھی حمزہ علی عباسی کا راستہ اپنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کے اداکار شوبز سے بیزار ہو  کر دین کی طرف لوٹ رہے ہیں،حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’ خانی‘‘ سے شہرت پانیوالے فیروزخان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا، فیروز خان نے وہی راستہ اپنایا ہے جو حمزہ عباسی نے اختیار کیا تھا۔ فیرو ز خان سے پہلے گلوکارہ رابی پیر زادہ بھی مذہبی زندگی اختیار کرچکی ہیں اور وہ اپنے یوٹیوب چینل پر مذہبی لیکچر دیتی پائی جاتی ہیں۔


اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد اپنی آگے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے بھی  اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا جس کے بارے میں انہوں نے کہا  کہ وہ اس چینل پر لوگوں کو اسلامی تعلیمات دیں گے۔

گزشتہ ماہ فیروز خان نے  ٹوئٹر پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اب سے میں اس پلیٹ فارم کو اسلام کی  تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کروں گا۔


اس اعلان کے بعد فیروز خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر یوٹیوب چینل کے حوالے سے اشارہ دیا۔ ان کے اس ٹوئٹ پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں دوسرا حمزہ علی عباسی قرار دیا۔ تاہم فیروز خان کے اس ٹوئٹ پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 
جب کہ بہت سے صارفین نے اندازے لگاتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی تعلیمات کے بارے میں بات کریں گے۔منیب نامی شخص نے فیروز خان کو دوسرا حمزہ علی عباسی قرار دیتے ہوئے کہا اندازہ لگائیں کون ہمیں ملحد سے اسلام تک بتائے گا۔

 
بہت سے لوگوں نے فیروز خان کی اس ٹوئٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے یوٹیوب چینل کے بے چینی سے منتظر ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا اندازہ لگائیں یوٹیوب سے پیسے کون کمائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer