اساتذہ کیلئے خوشخبری ،یکم اگست سے الائونس ملے گا

اساتذہ کیلئے خوشخبری ،یکم اگست سے الائونس ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی سے قبل ایل ایل ایم کی بنیاد پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ اگست سے کوالیفکیشن الاؤنس حاصل کرسکیں، محکمہ خزانہ کوالیفکیشن الاؤنس جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کےلئے اچھی خبر آگئی،پنجاب بھر میں ہزاروں اساتذہ کوالیفکیشن الاؤنس سے محروم تھے,مذکورہ اساتذہ یکم اگست سے کوالیفیکیشن الاؤنس حاصل کر سکیں گے ,ہزاروں اساتذہ جنھوں نے بھرتی سے قبل ایل ایل ایم کی بنیاد پر ایم فل یا پی ایچ ڈی کر رکھی تھی وہ کوالیفیکیشن الاؤنس سے محروم تھے,محکمہ خزانہ پنجاب نے مذکورہ اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاونس جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں طلباء کوچھٹیوں کےکام کی بنیاد پراگلی جماعت میں پرموٹ کیےجانےکا معاملہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےچھٹیوں کا کام دینے کیلئےمنگل کے روز افسران کا آن لائن اجلاس طلب کیاتھا,سی ای او ایجوکیشن کا کہناتھا کہ چھٹیوں کا کام تقسیم کرنےکیلئے واٹس ایپ اورای میل سمیت سکولوں کےباہرچسپاں کرنےپرغور کیا جائےگا، سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہےکہ پہلی سے ساتویں جماعت کےطلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام دیا جانا ہے،مذکورہ کام کی بنیاد پرطلباء کواگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جانا ہے۔

علاوہ ازیں سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے شیڈول میں توسیع کردی گئی ہے، آن لائن درخواستیں 17 اپریل تک جمع ہوں گی۔