(سعود بٹ)نیب لاہور کی جانب سے شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، نیب نے پورے شریف خاندان کو بیان کیلئے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو چنیوٹ نالہ کیس میں 15 اپریل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 اپریل کو نیب لاہور میں طلب کیا گیا جبکہ نصرت شہباز کو17 اپریل کو طلب کیا گیا، اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پر جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 85 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، مذکورہ کیس میں شریف خاندان کے تین فرنٹ مین نیب کی زیر حراست ہیں جبکہ آئندہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔