فیسوں میں بلاجواز اضافہ کرنیوالے پرائیوٹ سکولوں کی شامت آگئی، شوکاز نوٹس جاری

فیسوں میں بلاجواز اضافہ کرنیوالے پرائیوٹ سکولوں کی شامت آگئی، شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: City42 - Private Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن کے آن لائن شکایات سیل، ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے فیسوں اور چارجز میں بلاجواز اضافہ کرنے والے لاہور کے 208 پرائیویٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اور 21 اپریل کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور؟ چودھری محمد سرور نے بڑا فیصلہ کرلیا

سٹی 42 کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے آن لائن شکایات سیل میں پرائیویٹ سکولوں کے خلاف روز بروز شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے لاہور کے 208 پرائیویٹ سکولوں کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کر لیا۔ ان سکولوں کیخلاف فیسوں اورچارجز میں اضافے کے ساتھ دیگر شکایات موصول ہوئی تھیں۔ جن سکولوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں لاہور گرائمر سکول فیز5 ڈیفنس، بریکس سکول ڈیفنس ،روٹس سکول ڈیفنس، لاہور پریزنٹیشن سکول ڈیفنس، لیٹل جیمز سکول ویلنشیا شامل ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔دوستی کا بھیانک انجام، لڑکے نے لڑکی کی جان لے لی

محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینٹ پبلک سکول، سٹار سکول یتیم خانہ چوک، نیو لاہور پبلک سکول لکھو ڈیر، ٹرسٹ سکول ہربنس پورہ، فروبلز انٹرنیشنل سکول، دارارقم سکول اسلام پورہ، صفہ ماڈل سکول سبزہ زار، سپیرئیرسکول گلشن راوی، سٹی سکول کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے متعلقہ سکولوں کو 20 اور 21 اپریل کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا۔