عابد چودھری: کاہنہ کے رہائشی تاجر اشفاق سے مبینہ بھتہ خوروں نے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرلیا، متاثرہ تاجر کی مدعیت میں بھتہ خوری اور دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے کال کے ذریعے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کہا کہ کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے ہمیں بھتہ بھجواؤ، جبکہ بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
تاجر اشفاق کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال بھتہ خوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔