ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سوشل میڈیا کی ویڈیو نے نیپال میں بھارتی والی بال کھلاڑیوں کی جانیں بچا لیں

Nepal violence, Kathmandu violence , Indian sports team rescued,
کیپشن: نیپال مین کئ یروز سے جاری تشدد مین مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔ فوج کے کٹھمنڈو میں کنٹرول سنبھال رکھا ہے لیکن تشدد اب بھی رپورٹ ہو رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نیپال میں  تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہو گئی، مشکل میں پھنسی ہندوستانی والی بال ٹیم کو حفاظت کے ساتھ نکال لیا گیا۔
ٹی وی پریزنٹر اور والی بال لیگ کی میزبان اُپاسنا گل نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ایمرجنسی ویڈیو بنائی تھی، جس میں بھارت کی حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کی اور ٹیم اراکین کی جان بچائی جائے۔

نیپال میں پُرتشدد مظاہرے اب بھی جاری ہیں۔ درجنوں افراد اس تشدد میں زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 51 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 30 کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے، جبکہ بقیہ 21 کی موت آگ میں جلنے، چوٹ لگنے اور دیگر زخم کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔
نیپال میں حالیہ تشدد نے بیرون ممالک کے کئی افراد کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ سبھی اپنی جان بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کئی ہندوستانی شہری بڑی مشکل سے جان بچا کر وہاں سے وطن واپس گئے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ہندوستان کی ایک والی بال ٹیم کو کٹھمنڈو واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے بہ حفاظت وہاں سے نکال لیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سفارت خانہ مستقل ٹیم کے رابطے میں رہی اور انھیں محفوظ مقام تک پہنچانے کا انتظام کیا۔

ٹی وی پریزنٹر اُپاسنا گِل نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد  بھارت کی حکومت نے کارروائی کی۔ والی بال لیگ کی میزبان اُپاسنا گل نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ایمرجنسی ویڈیو بھیجی تھی، جس میں حکومت ہند سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کی اور ٹیم اراکین کی جان بچائی جائے۔ انھوں نے ویڈیو میں مطلع کیا تھا کہ ان کا ہوٹل آگ کی زد میں آ گیا ہے اور وہ پُرتشدد بھیڑ کے حملے سے بچ کر بھاگی ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’’میں پوکھرا میں پھنسی ہوں، ہوٹل جلا دیا گیا ہے۔ میرا سارا سامان وہیں تھا۔ میں اسپا میں تھی جب لوگ لاٹھیاں لے کر آئے۔ میں مشکل سے اپنی جان بچا پائی۔‘‘ اُپاسنا نے پرفل گرگ کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا تھا کہ نیپال میں حالات انتہائی خراب ہیں۔
یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی کٹھمنڈو واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے اُپاسنا اور والی بال ٹیم سے رابطہ کیا۔ انھیں کٹھمنڈو میں ہی محفوظ مقام پر پہنچایا گیا، اور اب بیشتر ٹیم کے اراکین ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ ٹیم کے کچھ اراکین فی الحال کٹھمنڈو میں ہی ہیں، لیکن جلد ہی ان کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔