ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارگلہ ٹریلز پر ہائیکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر

 مارگلہ ٹریلز پر ہائیکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ 

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں، شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکیں گے ۔