ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے۔ 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نتائج کا اعلان کردیا۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن IDA RIEU  ہائیرسیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالبعلم ہنس راج نے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج کی طالبہ انشراح امین نے اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج کی طالبہ سیدہ خضرا بنت رزاق اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10ہزار 55امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 9ہزار 488 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 3ہزار 876امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.85فیصد رہا۔ 20امیدوار اے ون گریڈ، 236 اے گریڈ، 793 بی گریڈ، 1353 سی گریڈ ، 1328 ڈی گریڈ اور 146 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ 2 امیدوار پاس ہوئے ۔ 

نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہے۔