ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کے چھاپے،100 سے زائد فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کے چھاپے،100 سے زائد فلسطینی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسرائیلی فوج نے ویسٹ بینک میں چھاپے مارنے کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے اور شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

 اسرائیلی فوج کی کارروائی کے بعد ویسٹ بینک میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ غزہ سٹی میں اسرائیلی آپریشن تیز ہونے کے بعد شہری محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج نے طولکرم میں کارروائیوں کا آغاز اس وقت کیا جب دو اسرائیلی فوجی اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑی کو ایک ”دھماکہ خیز مواد“ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

 فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی دکانوں اور کیفوں میں گھس آئے، گاہکوں اور گاڑیوں میں موجود شہریوں کو حراست میں لیا

  اور انہیں ایک قطار میں اسرائیلی فوجی چیک پوسٹ کی جانب چلنے پر مجبور کیا گیا۔