سٹی42: لاہور میں کمپیوٹر ٹیچرز کیلئے خوشخبری، ڈی ای او سکینڈری لاہور نے کمپیوٹر ٹیچرز پر او پی ایس ہیڈ کا چارج سنبھالنے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
ڈی ای او نے اپنے سابقہ احکامات واپس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپیوٹر ٹیچرز کو فوری طور پر او پی ایس ہیڈز کا چارج دیا جائے۔
کمپیوٹر ٹیچر ایسوسی ایشن پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد چوہدری نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپیوٹر ٹیچرز کا دیرینہ مطالبہ تھا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اس فیصلے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کمپیوٹر ٹیچرز کو برابری کے مواقع دیے جائیں گے۔