ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں فیڈ ملز کے غیر ڈکلیئر شدہ گندم کے ذخائر بے نقاب

 پنجاب میں فیڈ ملز کے غیر ڈکلیئر شدہ گندم کے ذخائر بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس بڑی مقدار میں غیر ڈکلیئر شدہ گندم کے ذخائر کی تفصیلات سامنے آگئیں.

 رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن گندم پوشیدہ رکھی گئی ہے۔

 ننکانہ صاحب میں سب سےزیادہ25ہزار193میٹرک ٹن گندم کےذخائرپائےگئے، اوکاڑہ میں 14 ہزار 387، ملتان میں 11 ہزار 665 اور لاہور میں 11 ہزار 385 میٹرک ٹن گندم حکومت کو ظاہر نہیں کی گئی۔ اسی طرح رحیم یار خان میں بھی سات ہزار سے زائد گندم کے ذخائر چھپائے گئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتی ریکارڈ میں فیڈ ملز کے یہ پوشیدہ ذخائر ظاہر نہیں کیے گئے۔ اس سے قبل آئی بی، اسپیشل برانچ اور ایف آئی اے بھی حکومت کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر یہ ذخیرہ شدہ گندم مارکیٹ میں آ گئی تو گندم کے ممکنہ بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے غیر ڈکلیئر شدہ گندم کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔