ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پی ایم ڈی سی نے یہ فیصلہ کیا، جس کا مقصد متاثرہ طلبہ و طالبات کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو چکا ہے، جس کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ امتحان اب 26 اکتوبر، بروز اتوار کو لیا جائے گا۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو نئی تاریخ کے مطابق امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی اور جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں۔