علی رامے:دریائےراوی ہیڈسدھنائی کےمقام پراونچےدرجےکاسیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا ہیڈسدھنائی کےمقام پرپانی کابہاؤ 69 ہزارکیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں کابہاؤنارمل لیول پرآ رہا ہے، دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ رک چکا ۔
جسڑکےمقام پرپانی کابہاؤ18ہزارکیوسک اورنارمل سطح پر ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 31 ہزار کیوسک اور نارمل لیول پر ہے۔
بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 57 ہزار کیوسک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ ہیں۔