ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ 

ریلوے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) سی ای او ریلوے کا عہدے پر پہلا دن، ریلوے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، دو ڈی ایس ریلویز سمیت 14 اعلی افسران کے تبادلے کر دئیے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21، 20 اور 19 کے چودہ اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی کو فیڈرل گورٹمنٹ انسپیکٹر آف ریلویز تعینا ت کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر مظہر علی شاہ کو ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک ریلویز تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 20 کے ایم ڈی کیرج فیکٹری کیرج اسلام آباد راحت مرزا کو چیف مکینیکل انجینئر کیرج لاہور ہیڈ کوارٹر، چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن غلام قاسم کو ایم ڈی کیرج فیکٹری اسلام آباد اور ڈی ایس ریلوے ورکشاپ ساجد بشیر کو سی پیک رولنگ اسٹاک اسپیشلسٹ تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 20 کے افسر افتخار حسین کو ڈی ایس ریلورے ورکشاپ اور شاہ رخ افشار کو ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر آصف متین زیدی کو چیف انجینئر اوپن لائن تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے افسر سہیل اقبال صدیقی کو چیف کنٹرولر پرچیز لاہور ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر اعظم غفور کو چیف کنٹرولر آف سٹور ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔ 

چیف مارکیٹنگ مینجر ریلوے نوید مبشر کو ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن جبکہ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل کو چیف مارکیٹنگ مینجر ریلوے تعینات کر دیا گیا۔