ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا؛ محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔