ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا، 6 مزدور کان میں کام کررہے تھے کہ اسی دوران کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق شانگلہ سے تھا، جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔