ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افغانستان کی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی

چمن; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افغانستان کی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چمن میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افغانستان کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ 

چمن میں پاک فوج کی حمایت اور افغانستان کی حالیہ جارحیت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں سیاسی، سماجی رہنماؤں، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی مختلف شاہراہوں سے گزری اور چمن پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ جس کے دوران شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور افغان جارحیت کی شدید مذمت کی۔

 مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی افواج ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔