ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسنگ گریجویٹس کیلئے پیڈ انٹرن شپ کا آغاز

 نرسنگ گریجویٹس کیلئے پیڈ انٹرن شپ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نرسنگ گریجویٹس کیلئے پیڈ انٹرن شپ کا آغازکر دیا
پرنسپل جنرل ہسپتال نے  نرسزکوتحقیق،تربیت،انتظامی امورمیں آگےبڑھنےکی تلقین کی اورنمایاں کارکردگی دکھانےوالی طالبات کوشیلڈز،نرسنگ فیکلٹی کوخراج تحسین پیش کیا۔
پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرفاروق افضل نےکہا وزیراعلیٰ نےشعبہ نرسنگ میں ایک روشن باب کااضافہ کردیا،نرسنگ کاپیشہ اسلامی تہذیب کی روایات سےجڑاہے،خدمت،ہمدردی،خلوص پرجن کی بنیادرکھی گئی ہے۔یہ اقدام نرسزکومالی خودمختاری فراہم کرنیکی سمت اہم قدم ہے۔نرسنگ ایساشعبہ ہےجودکھی انسانیت کی خدمت سےوابستہ ہے۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے کہاپرنسپل نے اسلامی تاریخ میں نرسنگ کے آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزوہ احد میں زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے والی خواتین نرسنگ کے پیشے کی اولین مثالیں ہیں۔نرسنگ کا پیشہ دراصل اسلامی تہذیب کی ان روایات سے جڑا ہوا ہے۔جن کی بنیاد خدمت، ہمدردی اور خلوص پر رکھی گئی ہے۔یہ اقدام نرسنگ کے شعبے کی پیشہ ورانہ ترقی، مریضوں کو معیاری نگہداشت کی فراہمی، اور نرسز کو مالی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہےنرسنگ ایسا شعبہ ہے جو براہ راست دکھی انسانیت کی خدمت سے وابستہ ہے۔نرسز نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی تکالیف میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کر کے ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرتی ہیں۔نرسنگ وہ مقدس پیشہ ہے جہاں مسیحائی صرف ڈاکٹروں تک محدود نہیں بلکہ نرسز بھی مریض کے درد کو سمجھتی ہیں۔
ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم نے بھی اظہار خیال کیا
نرسنگ انسٹرکٹرز ثمر ناز کنول، رمضانہ، ساجدہ نصرت، شہناز ڈار، نادیہ منظور، شوقیہ حافظ، شازیہ یعقوب تبسم ضیاء، عابدہ ودیگر فیکلٹی ممبران کو ان کی انتھک محنت، تدریسی خدمات اور طالبات کی پیشہ ورانہ تربیت میں شاندار کردار پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔