ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ  پنجاب کیلئے نیا جہاز خریدنے کا فیصلہ

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ  پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیلئے نیا جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ویلفیئر ونگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیلئے نیا جہاز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پہلے والا جہاز پرانا ہونے کے باعث  فروخت کر دیا جائے گا،ویلفیئر ونگ نے جہاز کی خریداری کیلئے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ جہاز کی خریداری کیلئے کمیٹی بنائے گا، کمیٹی نئے جہاز کی قیمت کا تعین کرے گی, محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں نئے جہاز کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت مسلسل دوہرے معیار کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایک طرف یہ شور ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کا خزانہ خالی ہے، لیکن دوسری جانب سرکاری افسران شاہ خرچیوں میں کوئی کمی نہیں آئی اور اب افسران کے دفاتر کی تزئین و آرائش پرلاکھوں روپے کا بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری آرکائیو عائشہ حمید کو اپنے دفتر کا کمرہ پسند ہی نہیں آیا، جس پر اچھے بھلے دفتر کی نئے سرے سے تزئین و آرائش شروع کروا دی گئی ہے۔ سیکرٹری آرکائیو کے دفتر کی نئی سیلنگ لگائی جا رہی ہے جبکہ وڈ ورک بھی کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ساتھ قیمتی ٹائلیں بھی لگائی جا رہی ہیں