(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ،طلباء اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سو فیصد فوری حاضری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ،طلباء اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سو فیصد حاضری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سو فیصد حاضری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،تمام ڈینز،چیئرمین اور ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق طلباء اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سو فیصد حاضری کے ساتھ کورونا ویکسینیشن کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہاسٹل میں رہنے کیلئے طلباء کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ضروری ہوگا۔ بغیر ویکسینیشن کے طلباء کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔