عدنان صدیقی نے پوتے کی غلط قومی ترانہ پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

Adnan Siddiqui
کیپشن: Adnan Siddiqui
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) معروف ٹی وی اداکار  عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جو قومی ترانہ پڑھ رہا ہے۔

 ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بچہ میرا پوتا ہے، ہاں میری عمر زیادہ ہے ، یہ بچہ میرے بھتیجے کا بیٹا ہے، قومی ترانہ پڑھنے کے دوران بچے کی زبان سے کچھ الفاظ کی صحیح ادائیگی نہیں ہو پارہی لیکن اس کے جذبات اور قومی ترانے کی طرز بالکل درست ہے۔ جس پر اسے پورے نمبر ملنے چاہئیں۔

عدنان صدیقی نے بچے کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچے نے قومی ترانے میں ' اندھا پاکستان' اور 'استغفار' کہا ہے جس میں بہر حال یہ پیغام چھپا ہے کہ ہمیں اپنی آنکھیں کھولنے اور اعمال کو درست کرنے کے ساتھ اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ دادا دادی بھی بچوں کے لیے ایک نعمت ہوتے ہیں، اپنے دادا دادی اور نانا نانی کی سائے میں پلنے والے بچے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، اگر وہ اپنے پوتے پوتیوں سے بہت لاڈ پیار کرتے ہیں تو وہ انہیں نظم و ضبط کا پابند اور معاشرتی اقدار سے روشناس بھی کراتے ہیں، ایسے بچے اخلاقیات، زندگی کے انمول اسباق اور غیر مشروط محبت میں پروان چڑھتے ہیں، یہی چیزیں اچھی پرورش کی بنیاد ہوتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer