ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت صوبے میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا فیصلہ نہ کرسکی

حکومت صوبے میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا فیصلہ نہ کرسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب صوبے میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔3 اہم اضلاع میں ڈی سیز کی اسامیاں تاحال خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈی سیز کی تعیناتی کا پروگرام بنا رکھا ہے اور اس وقت ضلع لاہور، ساہیوال اور ضلع فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنروں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی فیصل آباد کی اسامی کے لئے لیاقت چٹھہ زور لگا رہے ہیں اور ڈی سی لاہور کی اسامی کے لئے گریڈ 19 کے ڈی ایم جی افسر محمد علی کا نام سر فہرست ہیں۔

محمد علی حال ہی میں پی ایس او ٹو  وزیر اعظم تعینات ہوئے تھےاور اب وفاقی حکومت نےمحمد علی کا اسلام آباد سے پنجاب تبادلہ کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer