سٹی 42: پنجاب کے تمام سرکاری کالجوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم جاری کردیا گیا
ڈی پی آئی کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ داخلے اور اخراج کے لیے صرف ایک مرکزی گیٹ کھلا رکھنے کی ہدایت کی گئی ، کالجوں میں وزیٹر رجسٹریشن اور سی این آئی سی تصدیق لازمی قرار دی ۔تمام کالجوں میں سی سی ٹی وی نگرانی اور باؤنڈری والز کی باقاعدہ جانچ کا حکم دیا گیا ۔
فائر ڈرلز اور ایمرجنسی پلان ہر سیمسٹر میں لازمی کیے جائیں گے۔خواتین سٹاف اور طالبات کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ۔ مشکوک سرگرمیوں یا افراد کی فوری اطلاع پولیس کو دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ اینٹی ہراسمنٹ اور اینٹی ریگنگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی وارننگ جاری ۔تمام کالجوں کو ماہانہ سکیورٹی آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کا پابند بنایا گیا کیا ۔