ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجودہ سیکورٹی صورتحال ؛ صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ

موجودہ سیکورٹی صورتحال ؛ صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موجودہ سکیورٹی صورتحال،عدالتوں سمیت صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ۔
 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی اہم روٹس، مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز تیزی سے جاری  ہے ۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت  کردی۔ عدالتی کمپلیکس، چینی پراجیکٹ و رہائشگاہوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔
 آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے۔ججز، بارز، متعلقہ اداروں کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔
سیف سٹی کیمروں کی نگرانی اور کوریج کا دائرہ کار تمام جوڈیشل کمپلیکس تک بڑھایا گیا ۔عدالتی کمپلیکس آنے والی گاڑیوں کیلئے سٹیکرز سکیم نافذ کر دی گئی۔