ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلی ویٹڈایکسپریس وےمنصوبےکی لاگت کو کم کرنےکاٹاسک، منصوبہ بندی شروع

ایلی ویٹڈایکسپریس وےمنصوبےکی لاگت کو کم کرنےکاٹاسک، منصوبہ بندی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ایل ڈی اے، نیسپاک اور ایف ڈبلیو حکام نے منصوبے کی لاگت کو 100 ارب روپے تک لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے میں لاگت میں اضافے کی وجوہات میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے لائن مختص کرنا اور انٹری/ایگزٹ پوائنٹس کو کشادہ کرنا شامل تھے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے لاگت کم کرنے پر زور دیا ہے، جس کے بعد منصوبے کی از سر نو لاگت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے ڈیزائن میں مختلف ترامیم اور مین کوریڈور کی چوڑائی کے 3 پروپوزلز پر بھی کام جاری ہے۔

لاگت کم کرنے کے آپشنز پر حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔