سٹی42: پنجاب کابینہ نے شہریوں کے تحفظ، سمارٹ سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے "سمارٹ سیف سٹیز فیز ون" منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، موجودہ مالی سال 2025-26 میں اس منصوبے کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
منصوبہ سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب نے کابینہ میں پیش کیا، جس کے تحت لاہور سمیت بڑے شہروں میں آئی پی این وی سائٹس کو اپگریڈ کیا جائے گا۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے جدید نگرانی اور مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جائے گا، جس میں ہائی ریزولوشن کیمرہ ٹیکنالوجی اور گاڑیوں کی شناخت کا نظام شامل ہوگا۔
پروجیکٹ کے ذریعے ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس اور کرائم کنٹرول میں بہتری لائی جائے گی، جبکہ پولیس اور کنٹرول رومز کے درمیان فوری رابطے کے لیے کمیونیکیشن نیٹ ورک بھی اپگریڈ کیا جائے گا۔
منصوبہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت اہم شہروں میں نافذ کیا جائے گا۔