سٹی42: لیسکو میں میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی قلت شدت اختیار کر گئی، کمپنی کے پاس میٹرز کے بعد ٹرانسفارمرز کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔ خاص طور پر 100 کے وی اے اور 50 کے وی اے ٹرانسفارمرز کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔
کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیمانڈ نوٹسز کے تحت پرانے ٹرانسفارمرز استعمال کریں۔ مزید برآں، ڈی فیوز سیٹ کا اسٹاک بھی ختم ہو چکا ہے۔
لیسکو نے گزشتہ 3 ماہ سے سنگل فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز کا اجرا نہیں کیا، جس کے باعث صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔