ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بس سٹاپس پر ٹک شاپس اور سہولیات پراجیکٹ "ایمپاور ہر" میں 10 ٹک شاپس مستحق خواتین کے حوالے

بس سٹاپس پر ٹک شاپس اور سہولیات پراجیکٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بس سٹاپس پر ٹک شاپس اور سہولیات کے پراجیکٹ "ایمپاور ہر" میں اہم پیشرفت، اب تک 10 ٹک شاپس مستحق خواتین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ، لبرٹی، ڈونگی گراؤنڈ، حسین چوک، برکت مارکیٹ، کریم مارکیٹ، شوکت خانم، ٹاؤن شپ، وفاقی کالونی اور جناح ہسپتال بس سٹاپس پر ٹک شاپس کا آغاز ہو چکا ہے۔

ٹک شاپس سرخ رنگ سے آراستہ ہیں اور یہاں چائے، جوس، پانی اور سنیکس دستیاب ہوں گے۔ بس سٹاپس پر الیکٹرک واٹر کولر، پنکھے، وائی فائی، لائٹنگ، چارجنگ پوائنٹس اور واش روم جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ سیکشنز بنائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔

"ایمپاور ہر" منصوبہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے اور اس کے تحت کل 25 بس سٹاپس پر ٹک شاپس قائم کی جائیں گی۔ دیگر ٹک شاپس پر کام جاری ہے اور دسمبر تک مکمل تیار ہو جائیں گی۔ٹک شاپس خواتین کے ذریعے چلائی جائیں گی تاکہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور بااختیار بنایا جا سکے۔