فاران یامین: قتل یا خودکشی؟کاہنہ میں 20 سالہ نوجوان گو لی لگنے سےجاں بحق ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق جنید سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا،جیند والد کے ساتھ نماز پڑھ کر گھر پہنچا تو اچانک گولی کی آواز آئی،گھر والوں نے جنید کوخون میں لت پت دیکھ کر ہسپتال منتقل کیا ،جنید ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی،فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے ہیں،حالات و واقعات مشکوک ہیں، پوسٹمارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔