موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں  میں سرد رہے گا۔پنجاب،  بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا  کے بعض میدانی علاقوں میں دھندکا امکان ہے۔ 

پیر کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بعض  میدانی علاقوں میں صبح  اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک رہے گا، جبکہ صبح  اوررات  کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے، اس کے علاوہ مری، گلیات  میں موسم سرد  رہے گا۔ خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک شمالی اضلاع میں سرد  رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا، صبح  اور رات کے اوقات  میں جیکب آباد،سکھر ، لاڑکانہ  اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے، جبکہ کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  موسم سرد اور خشک رہے گا۔