ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف،حمزہ شہباز کو19نومبرتک ریلیف مل گیا

hamza shahbaz
کیپشن: hamza shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف،حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازاحتساب عدالت پیش،حاضری مکمل کی گئی عدالت نے کیس کی مزیدسماعت19نومبرتک ملتوی کردی۔

پوزیشن لیڈرشہبازشریف،حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازاحتساب عدالت پیش،حاضری مکمل کی گئی  جبکہ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت19نومبرتک ملتوی کردی۔ حمزہ شہباز نےجنازہ میں شرکت کیلئے شیخوپورہ جانےکی اجازت طلب کی  جس پر عدالت نےاپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازکوواپس جانےکی اجازت دیدی۔ عدالت نےشہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست منظورکرلی۔ شہبازشریف کےوکلانےحاضری سے استثنیٰ کی درخوست جمع کرائی تھی۔

شہبازشریف اسلام آباد میں ہونےکےباعث پیش نہیں ہوئے، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نےگواہان سے جرح کی ۔شہبازشریف2008سے2018تک وزیراعلیٰ رہے،گواہ فیصل بلال  نےشہباز شریف سےمتعلق ریکارڈ پیش کیا ہے، ریکارڈ کا نصرت شہباز سےکوئی تعلق نہیں ہے،گواہ کابیان'

 دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز  کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ہم نے ٹھان لی ہے کہ اس حکومت سے چھٹکارے تک سڑکوں پر نکلیں گے اور پارلیمنٹ میں بھی اس نیازی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ حکومت عوام پر عذاب ہے ہم اس عذاب کو ہٹائیں گے ،میں کچھ دن پہلے عمران نیازی کی تقریر سن رہا تھا عمران صاحب فرماتے ہیں کہ الیکشن چوری ہوتے ہیں ، یہ خود چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہے ۔

حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن جو دھاندلی سے ہوئے تھے چار سال بعد یاد آیا، آپ کو جھوٹے نیازی ڈسکہ الیکشن میں بھی ن لیگ کا میڈیٹ چوری ہوا اس چوری کے تانتے وزیر اعظم ہاؤس میں ملتے ہیں ۔آپ اپنے خلاف بھی جہاد کریں ،عمران صاحب آپ اپنے ارد گرد بیٹھے لوگوں کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے۔

 انہوں نے کہاکہ  بی آر ٹی کرپشن کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے، آپ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے، آپ دوائیاں پانچ سو فیصد مہنگی ہوئیں جہاد کیوں نہیں کرتے۔ فارن فنڈنگ کیس چھے سال سے التوا کا شکار ہے اس میں جہاد کیوں نہیں کرتے عوام جان لے کہ عمران کا دوہرا معیار ہے آپ نے عوام ساتھ جھوٹ بولے آج غریب کے گھر میں فاکے ہیں 14 ہزار کیسز ڈینگی کے صرف لاہور میں آپ کے سپوکس مین لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے کدھر غائب ہیں آج 80 لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے سردیاں آ گئیں ہیں گیس کا شدید ترین بحران آنے والا ہے۔ ڈوبتی معیشت کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے، پاکستانیوں اب وقت آ گیا ہے اسکو نکال دیں نیازی صاحب بنی گالہ کے محل میں خوشحالی ہو گی ریاست مدینہ کے دعویٰ کرنے والے نیازی توشہ خانہ کی تفصیل قوم کو بتاو پاکستانیوں یہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف  کا ایک پاکستانی کے ناطے کہتا ہوں کہ تمام وکلا ، تاجر عوام اس ملک کے خلاف کھڑے ہوں یہ کہتا ہے کہ دنیا میں پٹرول مہنگا ہوا تو ہمیں بھی مہنگا کرنا پڑا 111 ڈالر فی بیرل تھا تو ہم نے 107 بیچا اب 84 ڈالر فی بیرل ہے تو پیٹرول دیکھ لیں کتنا مہنگا ہے ۔دوائیاں پانچ سو فیصد مہنگی ہو گئیں یہ کہتا ہے کہ ن لیگ کے دور سے سستی موٹروے بنائی چار سال میں کچھ نہیں کیا اس نے اس نیازی نے صرف جھوٹ بولے۔