ثانیہ مرزا کی اذہان کو دعائیں سکھانے کی ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا کی اذہان کو دعائیں سکھانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی بیٹےاذہان کو مسنون دعائیں سکھانے کی وڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ اذہان دعائیں پڑھ رہےہیں۔ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پرلکھا کہ انہیں اپنے بیٹے پرفخرہے۔ اذہان نےسونے سے پہلے اور سفر کی دعا 5 دن میں یاد کی ہیں اور وہ جلد ہی ان دعاؤں کوٹھیک طرح سے پڑھنا شروع کردیں گے۔

دوسری جانب بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا چند روز قبل کراچی پہنچ گئیں وہ  پی ایس ایل کےدوران میچزمیں اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

یاد رہے کہ 17مارچ کوکورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل 2020 کو معطل کردیاگیا تھاجسے اب 8 ماہ بعد دوبارہ شروع کیا جارہاہے،قومی ٹیم کے سابق کپتان اورآل رائونڈر شعیب ملک پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer