(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے دو نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تقرری کردی ،دونوں افسران کو گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر طفیل بھٹی کو بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کر دیا گیا ہے۔رفعت ناز کو بھی گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر کر دیا گیا۔دونوں افسران کو گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا گیا ہےتقرریاں پنجاب جوڈیشل سروس رولز 1994 کے تحت عمل میں لائی گئیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم اور انتظامی ججز کی منظوری اور سفارشات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرریاں عارضی اور پروبیشن بنیادوں پر ہوں گی۔پروبیشن کے دوران تقرری بغیر نوٹس ختم کیے جانے کا اختیار موجود ہوگا۔مستقل کنفرمیشن محکمانہ امتحان اور تربیت کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔امیدواروں کی انٹرسی سینیارٹی امتحانی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق برقرار رہے گی، تقرری سے قبل طبی معائنے کی منظوری بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔جعلی دستاویزات یا غلط معلومات ثابت ہونے پر سروس ختم کی جا سکے گی۔نوٹیفکیشن میں ایک ماہ کے نوٹس یا تنخواہ کے عوض استعفیٰ کی شرط بھی شامل ہے۔تقرریوں کا اطلاق چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔