ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کراچی نے پراپرٹی ٹائیکون کی 67 ایکڑ پر قائم حویلی کے ساتھ 1338 ایکڑ اراضی بھی منجمد کردی

نیب کراچی نے پراپرٹی ٹائیکون کی 67 ایکڑ پر قائم حویلی کے ساتھ 1338 ایکڑ اراضی بھی منجمد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نیب کراچی  نے  بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک ریاض کی 67 ایکڑ پر قائم “علی ولا” حویلی منجمد کردی ۔

علی ولا بحریہ ہلز میں قائم، ہیلی پیڈ اور منی چڑیا گھر بھی شامل ہے ۔ نیب نے 1338 ایکڑ اراضی بھی منجمد کردی ۔بحریہ گرینز اور مختلف پریسنکٹس کی زمین نیب تحویل میں

پریسنکٹس 33، 34، 38 تا 40، 42 اور 61 متاثر ہوئی ۔ منجمد زمین سندھ حکومت کی ملکیت قرار دی گئی ۔ 

بحریہ ٹاؤن 2 کی 3150 ایکڑ زمین بھی منجمد ہوگئی ۔  بحریہ ٹاؤن 2 پر محکمہ جنگلات کی زمین استعمال کرنے کا الزام  ہے ۔  نیب کے مطابق زمین دھوکہ دہی سے خریدی گئی

 ڈی جی نیب کراچی نے الگ حکم نامہ جاری کردیا۔ متعلقہ اداروں کو تیسرے فریق کو منتقلی روکنے کی ہدایت کردی ۔  بحریہ ٹاؤن کراچی کو زمین فروخت یا ٹرانسفر سے روک دیا گیا۔نیب کا ریفرنس نمبر 1/2025 احتساب عدالت کراچی میں دائر کردی ۔  17 ہزار 672 ایکڑ سرکاری زمین خردبرد کا الزام ہے ۔ سرکاری زمین کی مالیت 708 ارب روپے بتائی گئی ہے ۔  سندھ حکومت کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کا الزام ہے ۔ ایم 9 موٹروے کے قریب بحریہ ٹاؤن تعمیر کرنے کا الزام ہے ۔ 

 نیب تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نئے انکشافات سامنے آگئیں ۔