ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہوں کے تحفظ کیلئے اہم فیصلے

دہشت گردی مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہوں کے تحفظ کیلئے اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: حکومت پنجاب نے دہشت گردی مقدمات میں ججز، وکلا اور گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت دہشت گردی کیسز میں ججز، وکلا اور گواہان کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

حساس مقدمات کیلئے خصوصی سکیورٹی اور اِن کیمرہ ٹرائل کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گواہی اور خفیہ شناختی نظام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق منظوری کے بعد پنجاب میں انسداد دہشت گردی ٹرائل سسٹم میں بڑی تبدیلی آئے گی، جبکہ حساس مقدمات میں محدود عدالتی رسائی اور محفوظ ریکارڈ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیسز میں سزا کی شرح بہتر بنانے کیلئے نئی قانونی حکمت عملی پر کئی روز سے کام جاری تھا، جس کے بعد پنجاب کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی۔