( سٹی42)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
بشریٰ بی بی کی فیملی، ذاتی معالج سے ملاقات اور ضروری سامان فراہم کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہرنے بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار مبشرہ مانیکا کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ میں کہا کہ جیل ملاقات کے بعد باہر آکر سیاسی گفتگو کی جاتی ہے،بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں سے متعلق بہن مریم ریاض وٹو کے ٹوئٹس رپورٹ کا حصہ ہیں،رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کے بعد ان کی بہن مریم وٹو ٹویٹ کرتی ہیں۔