عابد چوہدری: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 57 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جن میں 8 خواتین کانسیٹبلز بھی شامل ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ترقی پانے والے کانسٹیبلز میں 35 سینٹرل زون جبکہ 22کانسٹیبلز سینٹرل ون سے تعلق رکھتے ہیں، ڈی آئی جی شاہد جاوید اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے ہیڈکانسٹیبلز کو نئے رینکس لگائے۔
ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا تھا کہ ہیڈکانسٹیبلز کی ترقی سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جبکہ عمران شاہد نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے ادارے کا نام مزید روشن کریں۔