ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے: مریم نواز

خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ صوبہ بنانا ہے جہاں کوئی بھی خاتون جب چاہے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں گھر سے باہر نکل سکے اور اسے کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا تعلق بھی اسی تعلیمی ادارے سے ہے جو ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گی۔

  مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں چند سال قبل تک خواتین فرنٹ لائن میں نظر نہیں آتیں تھیں تاہم آج صورتحال بدل چکی ہے اور وہ خود بطور وزیراعلیٰ اس تبدیلی کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری سمیت متعدد خواتین آج سیاست اور حکومت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ صوبے کے کئی اداروں کی قیادت بھی خواتین کے پاس ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کالج یونیورسٹی سے ان کی کئی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنا سفر کا اختتام نہیں بلکہ اصل زندگی کا آغاز ہے اور معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

  مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ لکھی ہوئی تقریر کرنے کے بجائے عوام سے دل کی بات کرنا پسند کرتی ہیں اور انہیں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ نوجوان مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں تاہم حکومت ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا فوکس خواتین کے تحفظ پر ہے اور اگر کسی خاتون کے ساتھ ہراسانی، چھیڑ چھاڑ، زیادتی یا کسی قسم کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آئے تو وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک ذمہ دار قانون کے کٹہرے میں نہ آ جائیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer