ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی نئے مالکان کو حوالگی کی تاریخ سامنے آگئی

پی آئی اے کی نئے مالکان کو حوالگی کی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی آئی اے 25 مئی کو باضابطہ طور پر نئے مالکان کے حوالے کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، پی آئی اے کے نئے مالکان 25 مئی کو ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھالیں گے، نجکاری کی تمام اہم شرائط مکمل کی جاچکی ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے بعد فلیٹ اور بین الاقوامی روٹس بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، نئی انتظامیہ پی آئی اے کے آپریشنز اور نیٹ ورک میں توسیع کرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer